خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈرائیور کے

پڑھیں:

خاتون کی اطلاع پر ڈائیوو بس میں فحش فلمیں دیکھنے والا شخص گرفتار

ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

پاکستان کی باھمت خاتون نے ڈائیوو بس میں فحش فلم دیکھنے والے درندے کو گرفتار کروادیا pic.twitter.com/BHLIuEcm46

— صحرانورد (@Aadiiroy2) December 8, 2025

خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور سیٹ پیچھے کر کے انہیں بھی دکھا رہا تھا اور اس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔

صارفین نے خاتون کی بروقت اطلاع اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام نے دیگر مسافروں کو ممکنہ ذہنی اذیت سے بچایا۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ عوامی مقامات پر اخلاقی رویے کی حوصلہ افزائی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈائیوو بس وائرل ویڈیو

متعلقہ مضامین

  • انیل امبانی کا بیٹا 228 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں ملوث، سی بی آئی کا مقدمہ درج
  • وفاقی اردو یونیورسٹی نے نابینا سابق ملازم پر بھاری ہرجانے کا حق دعویٰ دائر کردیا
  • پشاور، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • 2021 کا بلیک آوٹ؛نیپرا کا نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو ڈھائی ،ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ
  • خاتون کی اطلاع پر ڈائیوو بس میں فحش فلمیں دیکھنے والا شخص گرفتار
  • پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی، ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل، 50 ہزار روپے کاچالان
  • کراچی: کم عمر لڑکے کے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان
  • کراچی ٹول پلازہ کے قریب کسٹمز کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور گاڑی برآمد