KATHMANDU:

نیپال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی جہاں سڑکیں اور پل تباہ ہوگئی ہیں اور 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان خالیداس دھوبوجی نے بتایا کہ بھارت سے منسلک مشرقی سرحد کے قریبی ضلع الام میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور 35 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے 9 افراد تاحال لاپتا ہیں اور تین افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرق سرحد میں مغربی بنگال کے دارجیلنگ میں پہاڑی علاقے میں موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

دارجیلنگ کے پولیس عہدیدار ابھیشک رائے نے بتایا کہ ملبے سے 7 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید دو افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارکن مصروف عمل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ نیپال کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے کئی شاہراہیں تباہ ہوگئی ہیں اور مسافر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے ترجمان رینجی شرپا نے بتایا کہ اندرونی پروازیں متاثر ہوئی ہیں لیکن بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق رواں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جنوب مشرقی نیپال میں دریائے کوشی میں پانی کی سطح نے خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے جہاں ہر سال بھارت کی ریاست بہار میں سیلاب کے نتیجے میں پانی آتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ نے بتایا کہ افراد ہلاک ہیں اور

پڑھیں:

بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا اور طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، بعدازاں اگلے 12 گھنٹوں میں مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہوکر سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب سمندر میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران ہواؤں کی رفتار 135 کلومیٹر تک تجاوز کرنے کے نتیجے میں بہت زیادہ اونچی لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور اس کے مطابق مزید اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیپال میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، 47 افراد ہلاک
  • بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں
  • بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان
  • نیپال میں شدیدبارش،لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب نے تباہی مچادی، 47 افرادہلاک
  • نیپال میں شدیدبارش،لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب نےتباہی مچادی،47افرادہلاک
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع
  • مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
  • بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک