data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبرساں اداروں کے مطابق حادثہ سیاحوں میں مقبول علاقے پلازا میئر کے قریب پیش آیا۔ فائر فائٹرز عمارت کے ملبے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جہاں متعدد منزلوں کی چھتیں گرنے سے تباہی ہوئی۔ مرکزی حکومت کے نمائندے فرانسسکو مارٹن آگویری کے مطابق حادثے کے باعث عمارت کی تمام منزلیں منہدم ہو کر بیسمینٹ تک بیٹھ گئیں۔ متاثرہ عمارت کے ساتھ واقع دیگر عمارات کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برازیل: سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا۔ جائر بولسونارو کے وکیل کے مطابق سابق صدر اگست سے اپنے گھر میں قید تھے۔ 70 سالہ بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے یہ مو قف اختیار کیا تھا کہ انہیں 2022ء میں ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں ملنے والی 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ واضح سابق برازیلین صدر بغاوت کے الزام میں 27 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ میں 1.48 تک کم شرح پیدائش خطرے کی گھنٹی ہے‘ اِردوان
  • برازیل: سابق صدر جائر بولسونارو کو جیل بھیج دیا گیا
  • ویتنام : بارش کے باعث 2 لاکھ گھر ڈوب گئے‘ ہلاکتیں 55 ہوگئیں
  • قرآن و سنت ہی زندگی کا مکمل ضابطہ حیات ہے‘مفتی محمدفیض
  • کرک :انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ،4 افراد جاں بحق،14 زخمی
  • انڈونیشیا : لینڈ سلائیڈنگ سے 30افراد ہلاک ‘ 18 لاپتا
  • کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
  • جنوبی کوریا میں جہاز چٹانوں سے ٹکرا کر پھنس گیا‘ ڈوبنے کا خدشہ
  • ملزم نے بھتے کی رقم 20لاکھ سے کم کرکے 3لاکھ روپے کیوں کی
  • اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل