افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے مالی معاونت کی حمایت کی اور وزارت داخلہ کو تخمینے پر نظرِثانی کر کے دوبارہ سمری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے مالی معاونت کی حمایت کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو تخمینے پر نظرِثانی کر کے دوبارہ سمری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد کے متاثرین کیلئے 4 ارب اور فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز نارتھ خیبر پختونخوا کیلئے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کی منظوری دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے اور دنیا میں جاری بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کے مسلسل مصالحتی کردار اور امریکہ و ایران کے درمیان روابط و مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں کو سراہااور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتکاری اور مسلسل مذاکرات کو خطے میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کا بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔ دونوں جانب نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی بھی توثیق کی اور آئندہ بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نائب صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کی پیروی جاری رکھیں اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔