اسلام آباد پریس کلب میں پولیس گردی واقعہ: وزیر مملکت کی غیر مشروط معافی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کا علم ہوا انہوں نے شدید مذمت کی اور فوری طور پر صحافیوں کے پاس پہنچے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر پریس کلب جاکر صورتحال کی وضاحت کریں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر وہ تمام صحافی برادری سے معذرت خواہ ہیں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا، جس میں کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی اور پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے پیچھا کرتے ہوئے پریس کلب تک آگئی، اس دوران پولیس نے کلب میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ نے واقعے کی انٹرنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور وہ صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں، وہ اس افسوس ناک واقعے کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہیں اور اسلام آباد پولیس سمیت وزارت داخلہ کی جانب سے معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ابھی انٹرنل اجلاس ہونا ہے، امید ہے کہ آپ ہماری معذرت قبول کریں گے، صحافی برادری جو فیصلہ کرے گی ہم اسے من و عن تسلیم کریں گے، حکومت آزادی اظہار رائے کی علم بردار ہے اور صحافیوں کے کردار کی بدولت ہی عوام تک حقائق پہنچتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب پر دھاوا بولتے ہوئے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی تھی اور کلب میں موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کمیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پریس کلب کہا کہ
پڑھیں:
سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
اسلام آباد پولیس نے ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران شہر کی مصروف شاہراہوں پر عارضی ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا
ترجمان نے بتایا کہ رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز نافذ ہوں گی، لہٰذا شہری 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کا مارجن رکھتے ہوئے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
ٹریفک ایڈوائزری / ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز سیریز کا انعقاد 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک ہوگی۔
کرکٹ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد… pic.twitter.com/csdpZmxoXh
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 17, 2025
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں کم سے کم رکاوٹ آئے۔
شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال سے باخبر رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر مسلسل اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک ٹریفک پولیس ٹی20 سیریز ڈیوٹی سہ فریقی سوشل میڈیا