data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ اور پشاور کے افغان ٹرانزٹ ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 98.

2025 جاری کیا گیا، جس کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے کسٹمز اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔

تمام ٹرمینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ کیے جا چکے ہیں، انہیں فوراً آف لوڈ کر دیا جائے۔ ساتھ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام گیٹ پاسز منسوخ کرتے ہوئے اس کی ترسیل روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے اس حکم کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے۔ ایس اے پی ٹی پر ٹرانزٹ کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی کنٹینرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں، جبکہ سینکڑوں کنٹینرز کوئٹہ اور پشاور کے راستے میں موجود ہیں۔ ڈرائیور بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی

پڑھیں:

شہرِ قائد میں 540 عمارتیں خطرناک قرار

ویب ڈیسک : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن نے کہا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔

مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو مرحلہ وار گرایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسز منسوخ، ٹرک اَن لوڈ کردیے گئے
  • شہرِ قائد میں 540 عمارتیں خطرناک قرار
  • ٹرینوں کا شیڈول متاثر، لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین منسوخ
  • کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں
  • چمن بارڈر پر پاکستانی اور افغان فورسز میں دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ، تمام تعلیمی ادارے بند، پولیو مہم معطل
  • کراچی پورٹ اور ایئرپورٹ پر چہرہ شناس نظام کا استعمال، یہ ٹیکنالوجی کیا ہے اور عام مسافر کو کیا فائدہ ہوگا؟
  • بریکنگ نیوز: تمام بند موٹر ویز کھل گئیں
  • چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
  • ملتان میں میٹرو بس سروس معطل