کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسز منسوخ، ٹرک اَن لوڈ کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
کسٹمز جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کی جا رہی ہے، کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے لہٰذا گاڑیوں پر لوڈ کردہ کنٹینرز کو آف لوڈ کردیا جائے جبکہ تاحکم ثانی افغان ٹرانزٹ کے تمام پاسز منسوخ اور نقل و حمل روک دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردی گئی، تمام گیٹ پاسز منسوخ کردیے گئے، جس کے باعث کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں جبکہ پاک افغان طورخم بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ترسیل روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کی جا رہی ہے، کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے لہٰذا گاڑیوں پر لوڈ کردہ کنٹینرز کو آف لوڈ کردیا جائے جبکہ تاحکم ثانی افغان ٹرانزٹ کے تمام پاسز منسوخ اور نقل و حمل روک دی جائے۔ کسٹمز کے آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے، جس کے باعث بندرگاہوں پر کنٹیرز سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی پاسز منسوخ
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔