پاس ہونے کیلئؤ 33 نہیں40نمبردرکار؛ میٹرک، انٹر کیلئے نئی پالیسی نافذ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی42: پاکستان میں میٹرک اور انٹرنیڈیٹ میں گریڈنگ کی نئی پالیسی اہم تبدیلیوں کے ساتھ نافذ کر دی گئی ہے۔ آج نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا۔
میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے اور اس نئی پالیسی کا دو ماہ بعد شروع ہونےوالےسال 2026 سے اطلاق ہونے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے کی بنیاد پر یونیورسٹیزمیں داخلہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے کو خارج کر دیا گیا ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ آج منگل کے روز پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے آفیشل کوآرڈینیشن فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے لئے نافذ العمل ہو گی۔
اس نئی گریڈنگ پالیسی میں "جی پی اے اور سی جی پی اے" کا سسٹم بھی شامل تھا لیکن آج پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن کیا گیا تو اس میں "جی پی اے اور سی جی پی اے" کا سسٹم شامل نہیں ہیں۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
کراچی میں گزشتہ ماہ ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اور فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب آئی بی سی سی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعات کا کہنا ہے کہ نئی گریڈنگ پالیسی میں فی الوقت گریڈ پوائنٹ ایوریج کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس رائے سے تعلیمی بورڈز بھی متفق تھے لہذا اب نئی گریڈنگ پالیسی سال 2026 سے جی پی اے کے بغیر نافذ ہوگی۔
لاہور؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے
واضح رہے کہ آئی بی سی سی کے تحت نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی کہا گیا ہے کہ جی پی اے کا اطلاق ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے نئی گریڈنگ پالیسی کے اجرا تک روکا گیا ہے۔
نئی پالیسی میں U Grade انڈرگریڈ ہو گیا
ایسےسٹوڈنٹ جو اب کسی پرچے میں 40 سے کم نمبر حاصل کریں گے انھیں "یو" گریڈ دیتے ہوئے ungraded کہا جائے گا جبکہ اس سے قبل "یو" گریڈ کو غیراطمینان بخش گریڈ کہا گیا تھا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر آگئی
نئی پالیسی میں میٹرک اور انٹر میں تمام پرچوں کے پاس ہونے کے لئے درکار مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیئے گئے ہیں۔
نئی پالیسی کے مطابق اب کیمبرج یونیورسٹی کے طریقہ کار کے طرح تمام مضامین کو علیحدہ علیحدہ گریڈ کیا جائے گا، پرانی(آج تک رائج) پالیسی میں 80 فیصد سے 100 فیصد تک مجموعی مارکس حاصل کرنے پر اے ون گریڈ دیا جاتا ہرہاے۔
اب 81 سے 100 مارکس تک "اے پلس" کی جگہ 4 مختلف گریڈز ہوں گے جس میں 96 سے 100 تک ایکسٹرا آرڈینری extra ordinary گریڈ یا اے ++ ، 91 سے 95 فیصد مارکس کے لئے ایکسیپشنل exceptional یا اے +گریڈ، 86 سے 90 فیصد مارکس لینے والوں کیلئے آؤٹسٹینڈنگ outstanding یا اے گریڈ اور 81 سے 85 فیصد تک نمبر حاصل کرنےوالےسٹوڈنٹس کے لئے ایکسیلنٹ excellent یا بی ++ گریڈ ہوگا۔
صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں
اس سے تھوڑے نمبر لینے الے سٹوڈنٹس کیلئے بی +، بی ، سی + ، سی ، ڈی اور یو گریڈ ہوں گے جنہیں بالترتیب فئیرFair, ویری گڈ Very Good، گڈ Good, , اوسط سے اوپر Aboce Average اور اوسط emerging, اور آخری درجہ کو ungraded کا نام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2026 میں یہ پالیسی ملک بھر میں نویں اور گیارھویں جبکہ 2027 میں دسویں اور بارھویں جماعتوں پر قابل اطلاق ہوگی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نئی گریڈنگ پالیسی میٹرک اور انٹر تعلیمی بورڈز نئی پالیسی پالیسی میں دیا گیا ہے پالیسی کے جی پی اے کے لئے
پڑھیں:
بلوچستان : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے مرکزی علاقوں کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت ایک ڈگری تک گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
آج صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔