اسلام آ باد:

پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی  کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔

احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ  منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے "گوئبلز" بننے کی کوشش کررہے ہیں،  معیشت کو جس طرح تباہی کے گھاٹ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے اتارا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ تین برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی، نالائقی اور نہایت ناقص فیصلہ سازی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی  کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عوام مینڈیٹ سے محروم سرکار کی تباہ کن پالیسیوں کا براہ راست نشانہ ہیں اور مسلسل انہیں مسترد کر رہے ہیں، قوم کے تمام طبقات حالیہ بجٹ کے خلاف  قومی سطح پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کررہے ہیں، ملکی معیشت کو چلانے کے عمل میں شریک کم و بیش تمام طبقات بجٹ کے عنوان سے قوم سے کئے گئے مذاق کو مسترد کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گھسی پٹی الزام تراشی یا چرب زبانی سے جھوٹ کو سچ میں بدلنے کی مایوس کن کوششیں کرنے کی بجائے مینڈیٹ چور ٹولہ کچھ شرم اور 24 کروڑ پاکستانیوں پر رحم کرے، مجرموں کو اقتدار سے الگ کرکے معیشت کابندوبست عوام کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کرنے کے سوا معیشت کی بحالی و ترقی کا کوئی معقول راستہ نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی

پڑھیں:

دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دعا ہے کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنےکے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے، نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں، او لیول اے لیول کو بڑھاوا دیا ہے اس سے ہماری روٹس خراب ہوگئی ہیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔ 

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے