سندھ حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوگئی‘ رخشندہ منیب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے سندھ کی موجودہ حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے یہاں لوگوں کی جان اور مال خطرے میں ہیں۔ آئے دن قتل اور اغوا کی وارداتوں کی خبریں ملتی ہیں، ہر طرف بد امنی کا دورہ ہے۔ ناظمہ صوبہ نے کہا کہ سندھ میں عملاً ڈاکو راج ہے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ مقامی انتظامیہ ظالم وڈیرے اور سرداران کی سہولت کاری کرہے ہیں۔2 روز قبل ہی شکار پور کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک معصوم بچے کو اغوا کیا گیااور اس سے کچھ قبل
پہلے معلوم ہوا کہ ایک بچی کا بہیمانہ قتل کیا گیا جو حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ آخر کب تک عوام اس حکومت کی نا اہلی پر صبر کریں گے اور اپنے بچے قربان کریں گے۔ انہوں نے بچے کی بازیابی اور اغوا کنندگان کی گرفتاری اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قزاقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ (نٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب کسی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون جبری شادیاں روکنے اور کمزور طبقوں، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا۔اس کے علاوہ دلہنوں کے اغوا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے پہلے اگر کوئی اغوا کار متاثرہ خاتون کو اپنی مرضی سے چھوڑ دیتا تو اس کا قانونی کارروائی سے بچنے کا امکان ہوتا تھا تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قزاقستان میں جبری شادیوں کے کیسوں کے قابلِ اعتماد اعداد و شمار موجود نہیں کیونکہ اس سے متعلق کرمنل کوڈ میں کوئی الگ شق موجود نہیں تھی۔ تاہم ایک رکن پارلیمان نے رواں سال کہا تھا کہ 3 سالوں میں پولیس کو اس نوعیت کی 214 شکایات موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ قزاقستان میں خواتین کے حقوق کا مسئلہ 2023 ء میں اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب ایک سابق وزیر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔