صدر زرداری سے آزاد کشمیر اسمبلی کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر میں درپیش مسائل، عوامی مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور خطے کے عوام کی فلاح کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات کو وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید: صدر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔