City 42:
2025-09-22@16:36:59 GMT

محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

 طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔

بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے ،سات گھنٹے تک انتظار کیا پی ٹی آئی ایم این ایز اڈیالہ نا پہنچے ۔

محمود خان کے ساتھ صرف شاندانہ گلزار پہنچی ۔لطیف کھوسہ پارلیمنٹ سے ساتھ نکلے مگر راستے میں کہیں گم ہو گئے ،سات بجے کے بعد عامر ڈوگر اور تین ایم این ایز پہنچے ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سعودی عرب کیساتھ معاہدہ دنیا میں امن کا ضامن بنے گا: طاہر محمود اشرفی

چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا، یہ اعزاز اللّٰہ تعالیٰ نے صرف پاکستان کو دیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ بہت واضح ہے، اگر پاکستان پر حملہ ہو گا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی، جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہور ہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر کے اوپر بھی بمباری ہو جائے گی، جب بھارت نے ہم پر حملہ کیا تو دنیا خاموش تھی، پاکستان پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم فلسطین کانفرنس میں امت کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین کا وفد امریکا نہیں جا سکتا تو شہباز شریف فلسطین کا وفد ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نے کہا کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے لیکن ان سے شکوہ تو کرنا بنتا ہے، افغانستان کی سر زمین سے آ کر کوئی خون بہائے تو گلہ تو بنتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلوبل صمود فلوٹیلا ایک ہفتے بعد غزہ کے ساحل پہنچے گا، اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود
  • حکومت کا سرویکل کینسر ویکسین پر سیاسی و مذہبی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ
  • پاکستان سعودیہ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا: طاہر اشرفی
  • سعودی عرب کیساتھ معاہدہ دنیا میں امن کا ضامن بنے گا: طاہر محمود اشرفی
  • کیا بابر اعظم دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر رہے ہیں؟ وضاحت آگئی
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست کو کیس نمبر الاٹ
  • جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے، علامہ طاہر اشرفی
  • او آئی سی علامتی بلاک‘ پاکستان‘ سعودیہ میں امہ کی قیادت کی صلاحیت ہے: فضل الرحمن 
  • قطر پر اسرائیلی حملے کے مضمرات
  • ملتان میں خواتین کے زیر قیادت ڈاؤلینس سروس فرنچائز کا آغاز