UrduPoint:
2025-07-29@15:36:01 GMT

چین: شرح پیدائش میں اضافے کے لیے نئی پیشکش کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

چین: شرح پیدائش میں اضافے کے لیے نئی پیشکش کیا ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) چین کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز بتایا کہ اب حکومت تین سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو سالانہ 3,600 یوآن (500 ڈالر) کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

گزشتہ تین برسوں سے چین کی آبادی میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے، جو بھارت کے بعد دنیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ملک ہے اور اسے کم ہوتی ہوئی آبادی کے بحران کا سامنا ہے۔

سن 2024 میں مجموعی بچوں کی پیدائش کی تعداد 9.

54 ملین تھی، جو سن 2016 کے مقابلے میں نصف تھی۔ سن 2016 میں ہی چین نے اپنی ایک بچہ پیدا کرنے کی پالیسی کو ختم کیا تھا، جو تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے جاری تھی۔

چین میں اب شادیوں کی شرح بھی ریکارڈ کے طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان جوڑے بچوں کی پرورش کے زیادہ اخراجات اور کیریئر کے خدشات کی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

صوبوں کا شرح پیدائش بڑھانے پر زور

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں 20 سے زیادہ صوبائی سطح کی انتظامیہ اب بچوں کی دیکھ بھال پر سبسڈی فراہم کرتی ہیں۔

مارچ میں شمالی چین علاقے میں منگولیا کے دارالحکومت ہوہوٹ نے خاندانوں کو مزید بچے پیدا کرنے کے لیے رقم فراہم کرنے کا آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت تین یا زیادہ بچے والے والدین ہر نئے بچے کے لیے ایک لاکھ یوآن تک رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں شین یانگ کے مقامی حکام اب تیسرا بچہ پیدا کرنے والے خاندانوں کو 500 یوآن ماہانہ اس وقت تک دیتے ہیں، جب تک کہ بچہ تین سال کا نہ ہو جائے۔

"تولیدی صلاحیت کے لیے دوستانہ معاشرہ" بنانے کے لیے چین کا جنوب مغربی صوبہ سیچوان شادی کی چھٹیوں کو پانچ سے بڑھا کر 25 دن کرنے کی تجویز کر رہا ہے اور موجودہ 60 دن کی زچگی کی چھٹیوں کو 150 دن تک کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ایک مثبت قدم، تاہم محدود اثر

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سبسڈیز فراہم کرنا ایک مثبت قدم ہے، تاہم وہ خبردار کرتے ہیں کہ چین کی آبادی میں کمی کو روکنے یا اس کے سست گھریلو اخراجات کو اٹھانے کے لیے بذات خود یہی اقدام کافی نہیں ہوں گے۔

پن پوائنٹ اثاثہ جات کی انتظام کے صدر اور چیف اکانومسٹ زیوی ژانگ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نئی سبسڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے اس "سنگین چیلنج" کو تسلیم کر لیا ہے کہ کم زرخیزی معیشت کے لیے ایک خطرہ ہے۔

کیپٹل اکنامکس میں چین کے ماہر اقتصادیات زیچن ہوانگ نے کہا کہ یہ پالیسی خاندانوں کو براہ راست امداد فراہم کرنے کے حوالے سے ایک "اہم سنگ میل" ہے اور مستقبل میں یہ مزید مالیاتی منتقلی کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رقم اتنی کم ہے کہ اس کے " شرح پیدائش یا کھپت پر کم وقت کے دوران کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

"

بیجنگ سے تعلق رکھنے والے نو سالہ بیٹے کی ماں وانگ زو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، "جن نوجوان جوڑوں کی ابھی شادی ہوئی ہے اور ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے، ان کے لیے یہ حقیقت میں انہیں دوسرا بچہ پیدا کرنے پر غور کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔"

لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نئے اقدامات خود انہیں دوسرا بچہ پیدا کرنے پر راضی کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

36 سالہ نوجوان خاتون نے اے ایف پی کو بتایا، "ایک بچہ پیدا کرنا قابل منظم ہے، لیکن اگر میرے دو بچے ہوں تو میں تھوڑا سا (مالی) دباؤ محسوس کر سکتی ہوں۔"

ادارت: جاوید اختر

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچہ پیدا کرنے کرنے کی ہے اور کے لیے

پڑھیں:

صابن جتنے وزن والے انتہائی لاغر بچے کو طبی سائنس نے بچا لیا

لاہور:

جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔

امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔

پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی ہاتھ جتنا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز نے نیش کو ’’دنیا میں سب سے قبل از وقت بچے‘‘ کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سولر پینلز تیز دھوپ میں کم بجلی کیوں پیداکرتے ہیں؟ شمسی ماہرین کا نیا انکشاف
  • چین: بچہ پیدا کریں اور حکومت سے 1،500 ڈالر لے لیں، بیک ڈیٹ کی بھی سہولت
  • ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید 
  • 25 بار رشوت کی پیشکشں ٹھکرانے والے پولیس اہلکار کیلئے بڑا انعام
  • صابن جتنے وزن والے انتہائی لاغر بچے کو طبی سائنس نے بچا لیا
  • اسلام آباد میں پہلی بار پُلٹزر انعام یافتہ اسٹیج ڈرامے کی اردو پیشکش ’وسوسہ: ایک کہانی‘ اسٹیج پر پیش
  • بھارت: طلبہ کی خودکشیوں میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن
  • قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان