گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت تربت سے رجوع کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صہیب خالد کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ صہیب خالد تربت میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صہیب خالد

پڑھیں:

ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزراء عطاء تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور متعلقہ سرکاری حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمتِ عملی اپنائی ہے، زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی، انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ریاست مخالف پروپیگنڈا، گھیرا تنگ، وزیراعظم نے 10 رکنی مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی منظوری دیدی، چیئرمین PTA سربراہ

اسلام آ باد ریاست کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے...

انہوں نے کہا کہ بہادر افواج کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار قابلِ تعریف و قابلِ تحسین ہے، ارضِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں اور ان کے اہلِ خانہ پر پوری قوم کو فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے یکسو ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر افواج نے آپریشن ردالفساد اور ضربِ عضب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، حالیہ تاریخ ساز معرکۂ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کارروائیوں و تعاون سے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، اسمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک پُرامن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے، تمام نظام کی ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسی انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ، گلوبل ریٹنگز میں بہتری معیشت میں استحکام کی نشاندہی ہے، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے پروگرام پر عمل درآمد مؤثر طریقے سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
  • کالعدم تنظیم کا رکن اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کرنے کا کیس، ملزم بری
  • تربت کی عدالت میں بچے کی دہشتگردی کے الزام میں پیشی پر ایچ آر سی پی کا ردعمل سامنے آگیا
  • ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ریاست نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے، وزیراعظم
  • انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
  • 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری