بی جے پی نہیں چاہتی کہ غریب بچے انگریزی سیکھیں اور سوال کریں، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم دلواتے ہیں، جبکہ عوام کو انگریزی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان کہ "ایسا وقت دور نہیں جب بھارت میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی"، کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈران خود اپنے بچوں کو انگلینڈ بھیج کر انگریزی تعلیم دلواتے ہیں، جبکہ عوام کو انگریزی سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں راہل گاندھی کہتے ہیں کہ اگر آپ کو انگریزی آتی ہے تو آپ امریکہ جا سکتے ہیں، جاپان جا سکتے ہیں اور دنیا میں کہیں بھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، وہ بی جے پی و آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ آپ انگریزی سیکھ کر بہتر ملازمت حاصل کریں، یا دنیا سے مقابلہ کر سکیں۔ راہل گاندھی نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ انگریزی باندھ نہیں، پُل ہے۔ انگریزی شرم نہیں، طاقت ہے۔ انگریزی زنجیر نہیں، زنجیریں توڑنے کا اوزار ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نہیں چاہتے کہ ہندوستان کا غریب بچہ انگریزی سیکھے، کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ سوال پوچھیں، آگے بڑھیں اور برابری کریں۔ راہل گاندھی کے مطابق آج کی دنیا میں انگریزی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ اپنی مادری زبان، کیونکہ یہ روزگار اور خود اعتمادی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ہر زبان میں روح، ثقافت اور علم ہے اور ہمیں انہیں محفوظ رکھنا ہے، لیکن ساتھ ہی ہر بچے کو انگریزی سکھانی بھی ضروری ہے تاکہ وہ دنیا سے مقابلہ کر سکے۔ اس سے ایک روز قبل امت شاہ نے ایک سرکاری تقریب میں کہا تھا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب انگریزی بولنے والے خود شرمندہ ہوں گے۔ امت شاہ کے مطابق کسی غیر ملکی زبان میں ہم نہ تو اپنا مذہب سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی تاریخ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ غیر ملکی زبان کے سہارے ہم مکمل ہندوستان کی تعمیر کا تصور نہیں کر سکتے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی جے پی اور آر ایس ایس راہل گاندھی نے کو انگریزی سکتے ہیں
پڑھیں:
کنگ عبداللہ یونیورسٹی، سعودی عرب میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی معروف جامعہ، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ ) نے 2026 کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس اسکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو سالانہ $30,000 امریکی ڈالر (تقریباً 84 لاکھ روپے) مالی معاونت کے علاوہ رہائش بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ دنیا بھر کے طلباء کے لیے کھلی ہے، اور پاکستانی طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کریں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2025 ہے۔ درخواست کیلئے ویب سائٹscholarshipregion.com/king-abdullah پر رجوع کریں۔