بھارت میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی ،امیت شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھارتی زبانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایک اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی۔
انہوں نے بھارت کی مقامی زبانوں کو ملک کی ثقافت کا زیور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زبانیں ہماری شناخت کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کے بغیر ہم ہندوستانی نہیں کہلا سکتے۔
دہلی میں سابق سرکاری ملازم آئی اے ایس آشوتوش اگنی ہوتری کی لکھی ہوئی کتاب کے اجراء کے موقع پر امیت شاہ نے کہا، ‘میری بات غور سے سنیں اور یاد رکھیں، اس ملک میں انگریزی بولنے والوں کو شرم آئے گی، ہم سب کی زندگی میں ایسے معاشرے کی تشکیل اب دور نہیں ہے۔
چیزوں کو وہی کر پاتے ہیں جو کرنے کی ٹھان لیتے ہیں اور میرا ماننا ہے کہ ہمارے ملک کی زبانیں ہمارا زیور ہیں۔ ان کے بغیر ہم بھارتی ہی نہیں ہیں۔
ہمارا ملک، اس کی تاریخ، ثقافت اور مذہب کو سمجھا ہے تو کسی غیر ملکی زبان نہیں سمجھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آدھی ادھوری غیر ملکی زبانوں سے ایک مکمل بھارت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ یہ لڑائی کتنی مشکل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بھارت کا سماج یہ لڑائی جیتے گا۔
ہم اپنی مقامی زبانوں میں ملک بھی چلائیں گے، سوچیں گے، تحقیق کریں گے، فیصلے لیں گے اور دنیا پر حکومت بھی کریں گے۔ اس میں کسی کو شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔