ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی سے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے گا، صدر ایف پی سی سی آئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سی ڈی اے بورڈ کے اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی،انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کے جائزے جیسے اقدامات احسن اقدام ہے،فارم ہائوسز سے انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ بھی درست سمت میں قدم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر کے ایف پی سی سی آئی دورہ پر اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی، ہماری تجاویز پر صنعتی پلاٹوں پر عائد غیر حقیقی نرخوں پر نظر ثانی اور انہیں ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے جو کہ بزنس کمیونٹی کی بڑی کامیابی ہے ،جس کا تجارتی اور صنعتی سٹیک ہولڈرز کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔(جاری ہے)
معاون خصوصی ہارون اختر نے نہ صرف بزنس کمیونٹی کی آواز کو سنا بلکہ عمل بھی کروایا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹریڈ سے متعلق فیسوں میں کمی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کم اخراجات کے باعث ان کے لیے نئے کاروبار شروع کرنا یا موجودہ کاروبار میں توسیع کرنا آسان ہو جائے گا، جب کاروباری اخراجات کم ہوتے ہیں تو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کرنا زیادہ پرکشش ہو جاتا ہے،یہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر سکتا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گگلت بلتستان انجینئر امیر مقام اور سینیٹر و مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے مشہور برطانوی بزنس مین اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ وسیم اسلم سے ملاقات کی۔
راجہ وسیم اسلم کے گھر ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ مسلم لیگ ن ہی آزاد کشمیر میں حکومت قائم کرے گی۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
بعدازاں راجہ وسیم اسلم نے اپنے مہمانوں کو غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا۔
Ansa Awais Content Writer