اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ماں اوربچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیرقراردیدیا ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک وسائل و آبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے حکام نے شرکت کی۔پاپولیشن کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں، پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگراسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کونسل کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 40فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے،18فیصد بچے غذائی قلت کا شکار اور 29 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں، پاکستان میں ہر تیسرا بچہ اسکول سے باہر ہے، علمائے کرام قران و سنت کی روشنی میں درس دیں کہ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلائے۔
پاپولیشن کونسل کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ماں اور بچے کے لیے مفید ہے، وقفے سے ماں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن کے شہدا کو خراجِ عقیدت ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے وزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال چھبیس نومبر احتجاج، حکومت پنجاب کا 20ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل بچوں کی پیدائش

پڑھیں:

چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق

چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی نائب وزیر تجارت لی چھنگ گانگ نے بتایا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت سے ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل ، سرمایہ کاری کی رکاوٹوں میں کمی اور اقتصادی و تجارتی

تعاون کے فروغ کیلئے ایک بنیادی فریم ورک پر اتفاق کیا گیا ہے۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق
چین اور امریکہ کے اقتصادی و تجاری وفود کے درمیان اسپین کے شہر میڈرڈ میں مذاکرات ہوئے ۔مذاکرات کے بعد چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں لی چھنگ گانگ نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں چین اور امریکہ نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر طے پانے والے اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کو فعال طور پر اپنایا ۔

انھوں نے کہاکہ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ٹک ٹاک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر جامع ،گہری اور تعمیری بات چیت کی گئی۔
پریس کانفرنس کے دوران،چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ جِنگ تاؤ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری اداروں کی خواہشات اور مارکیٹ کے اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے،چین اور امریکہ ٹک ٹاک کے امریکی صارفین کے ڈیٹا اور مواد کی حفاظت کے آپریشنز کو آؤٹ سورسنگ آپریشنز کے ذریعے ٹک ٹاک کے مسئلے کو حل کرنے اور اس کے الگورتھم اور دیگر دانشورانہ املاک کے حقوق کے استعمال کا لائسنس دینے پر ایک بنیادی اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔چینی حکومت قانون کے مطابق ٹک ٹاک سے متعلق ٹیکنالوجی کی برآمد اور دانشورانہ املاک کے استعمال کے حقوق کی منظوری دے گی۔
وانگ جِنگ تاؤ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر کاربند ہے اور بیرون ملک ان کی فعال ترقی کی حمایت کرتی ہے۔

امید ہے کہ امریکہ دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے کے مطابق، ٹک ٹاک سمیت تمام چینی کمپنیوں کے لیے امریکہ میں کھلا، منصفانہ، برابری پر مبنی اور غیر امتیازی مسابقتی ماحول فراہم کرے گا ، اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی طور پر تنہا کردیا، نیتن یاہو کا اعتراف دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے، اعلامیہ قطر اجلاس گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • !ورزش اور غذا کے ساتھ بلڈپریشر کے مؤثر کنٹرول کیلئے یہ عوامل بھی اہم ہیں
  • ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر
  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹک ٹاک کے مسئلے کے مناسب حل کے لیے بنیادی فریم ورک پر اتفاق
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم قطر پہنچ گئے
  • وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے
  • پاکستان کی اسرائیلی اقدامات روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز