Jang News:
2025-08-14@13:46:31 GMT

منڈی بہاء الدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

منڈی بہاء الدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق

فائل فوٹو

منڈی بہاء الدین میں خراب شربت پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں نے دکان سے مشروب کا پاؤڈر لیا تھا، دکاندار سمیت 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 11 سے 13 سال ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا

لاہور:

لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔

مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے، اسد الدین اویسی
  • لاہور: شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا