زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سٹی42: زہریلا دودھ پینے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ماں کی حالت تشویشناک ہے
راولپنڈی کے علاقے بھٹہ نیک عالم سے متاثرہ بچوں اور ان کی ماں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نوہیل ولد صائم مسیح، چار سالہ منسہ دختر سلیم مسیح ،8 ماہ مارثہ دختر سلیم مسیح سے ہوئی
واقع محلہ راجہ سلطان میں تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا ۔
یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
پولیس نے میتیں تحویل میں لے لیں اور مزید تحقیقات شروع کردیں ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئیں،
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حافظ آباد، ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
پنجاب کے شہر حافظ آباد کی تحصیل میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے پانچ طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں سکھیکی منڈی کے محلہ فاروق اعظم کے گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اس گھر میں خاتون ٹیوشن سینٹر چلا رہی تھیں جہاں میٹرک تک کے بچے زیر تعلیم تھے۔ افسوسناک حادثے میں خاتون ٹیچر، پانچ طلبا سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے طلبہ سمیت 7- افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔