دکان سے خریدار گیا شربت پیتے ہی ایک خاندان کے 7 بچے اسپتال پہنچ گئے، 2 کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔
بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔
متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی حالت
پڑھیں:
شہناز گل کی طبعیت ناساز، اسپتال میں داخل
بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا کی مقبول شخصیت شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اس وقت ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی صحت خراب ہونے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
یہ خبر سب سے پہلے ان کے بھائی شہباز بدرشاہ نے ایک ویڈیو کال کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے دی، جس میں شہناز کو اسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اداکار کرن ویر مہرا جو حال ہی میں بگ باس 18 کے فاتح قرار پائے ہیں، شہناز کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے شہناز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔
A post common by Pinkvilla Telly (@pinkvillatelly)
ویڈیو میں شہناز گل کو اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہے اور پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ شہناز گل نے فلم "تھنک یو فار کمنگ” اور "کسی کا بھائی کسی کی جان” سمیت کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ دوسری جانب کرن ویر مہرا، بگ باس جیتنے کے بعد اومنگ کمار کی فلم "سیلا” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu