اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہیں چھیڑا جائے، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔ 

علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہے، میڈیا کیمرا لے کر باہر نکلیں دیکھیں کوئی بندہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پارلیمان کے پاس استحقاق نہیں کہ یہ آئین میں کوئی تبدیلی کریں، ہمارے پاس 91 نشستیں تھیں، پہلے تین نشستیں لیں پھر آٹھ لے لیں اس کے بعد ہماری مخصوص نشستیں بھی لے لیں، آپ تب تک آئین میں ترمیم نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس اصل دو تہائی اکثریت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم سمجھتے ہیں کہ اس ترمیم سے وفاق اور صوبے سب متاثر ہوں گے۔

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 4سینیٹرز کے سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو قید میں دو سال سے زائد ہو گئے، پانچ دن کے اندر اندر ان کو تین سزائیں دی گئیں، یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی کہ لوگ انہیں بھول جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، خان صاحب کو ضمانت مل گئی تو انہیں سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا، اب توشہ خانہ اور عدت والا کیس ہے، اگر عدالتیں انصاف پر فیصلہ کریں تو خان صاحب رہا ہوں گے خان صاحب کی رہائی جب بھی ہوئی قانون کے تحت ہو گی کسی ڈیل کے تحت نہیں ہوگی، جو کچھ بھی ہوگا عدلیہ کے ذریعے ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں آج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے جاؤں گا، لاہور ہائی کورٹ میں ہماری دو پٹیشنز ابھی تک التوا میں ہیں، آج ہم نے درخواست دینی تھی کہ ان پٹیشنز کو سن لیں لوکل باڈی الیکشن بھی آ رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نےمبینہ اغوا ءخاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی اور جمہوریت کے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ہم تحریک چلا رہے ہیں اور ہماری تحریک پہلے بھی چل رہی تھی، ابھی خان صاحب کی طرف سے نومبر میں کسی احتجاج کی کوئی کال نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہم کوشش کر رہے ہیں خان صاحب کی رہائی کے لیے اس سے خان صاحب مطمئن ہیں، خان صاحب پارٹی سے مطمئن ہیں، ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، نہ ہی ہم کسی بیرون ملک طاقت کے منتظر ہیں کہ خان صاحب کو رہا کروالیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم وفاق کی وحدت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ ترمیم کا حق صرف ان اراکین کو حاصل ہے جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ایوان میں آئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں یہ تاثر پیدا ہو چکا ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہے، جبکہ موجودہ حکومت محض 16 نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک نہایت سنجیدہ اور حساس معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوچکی ہیں لیکن پاکستان میں ترمیم ہمیشہ عوامی مفاد کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے کی جاتی ہے، 18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی فیصلہ تھا مگر 26ویں ترمیم کی چار شقوں پر شدید اعتراضات موجود ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب حکومت 27ویں ترمیم کے ذریعے وفاق کی جڑوں کو کمزور کر رہی ہے، صوبے اس انتظار میں ہیں کہ 11واں این ایف سی ایوارڈ کب سامنے لایا جائے، تحریک انصاف آئینی حملوں کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کرے گی،ملک اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، خسارہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا حق ان لوگوں کا ہے جو عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے، مگر موجودہ حکومت کے پاس تو وہ مینڈیٹ ہی نہیں، محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے، تحریک انصاف نے 74 ارکان اسمبلی کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے، ان کی ایوان اور جمہوریت کے لیے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ رائٹ آف اپیل کو آئینی طور پر یقینی بنایا جائے، تاکہ ہر شہری کو 45 دنوں کے اندر اپیل کا حق حاصل ہو،خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی سے صوبے میں آٹے کا بحران بڑھ رہا ہے،ملک بحران میں ہے مگر وزیراعظم نے 20 ماہ میں 34 غیر ملکی دورے کیے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بانی تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیرجمہوری عمل ہے، اور اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر واضح رولنگ دی جائے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے: بیرسٹر عقیل
  • قومی اسمبلی، 27ویں ترمیم: آئین کی روح برقرار رہے گی، طارق فضل، آپ وفاق داؤ پر لگا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
  • بیرسٹر گوہر نے 27ویں ترمیم کو وفاق کیلئے خطرہ قرار دے دیا
  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دینگے، بیرسٹر گوہر
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ
  • 27ویں ترمیم پر بانی سے مشاورت کے بعد ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دیں گے، بیرسٹر گوہر