لاہور: کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
لاہور میں کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے محمد اسمٰعیل نامی شخص پر کھانے کے پیسے مانگنے پر تشدد کیا تھا، پولیس نے ملزمان کو ڈھونڈ کر حراست میں لے لیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے حراست میں لیا جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب، لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں 12سالہ بچے کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، آگ سے جھلسنے والا بچہ اور ملزم جیولر شاپ میں کام کرتے تھے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی سول لائن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :