ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لازم قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس کے دوران علماء کا مؤقف تھاکہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بچوں کی صحت کے تناظر میں والدین کا فرض منصبی بنتا ہے، ہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ کوئی غیر شرعی طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور نہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس کے طبی نقصانات ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ علمائے کرائم نے ماں اور بچے کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لازم قرار دیدیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے ’’اسلام میں تصور میزان و احسان، وسائل و آبادی میں توازن، ہماری بقاء، ہمارا مستقبل‘‘ کے موضوع پر جید علماء کیساتھ ایک روزہ مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔ مشاورتی اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر پروگرامز اور ریسرچ پاپولیشن کونسل ڈاکٹر علی محمد میر نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ماضی قریب اور بعید میں حکومتی اقدامات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوران اجلاس علماء کا مؤقف تھاکہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بچوں کی صحت کے تناظر میں والدین کا فرض منصبی بنتا ہے، ہاں یہ بات پیش نظر رہے کہ کوئی غیر شرعی طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور نہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس کے طبی نقصانات ہوں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کمیونیکیشن پاپولیشن کونسل علی مظہر نے اسلام میں تصور میزان و احسان اور متوازن زندگی کی اہمیت کے حوالے سے شرکاء کو چند اعداد و شمار پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طریقہ اختیار کیا جائے کی صحت
پڑھیں:
خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال
کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔ بچوں کے والد عدنان شیخ نے گفتگو میں بتایا کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی اہلیہ کی صحت بھی تسلی بخش ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک بڑی نعمت ہے جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔
Post Views: 5