اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کھانسی کے شربت کی برآمد کی تصدیق کرے جس کے استعمال سے ملک میں 17 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بعض اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو سستی دوائیں کیسے مل رہی ہیں؟

rauTرائٹرز کے مطابق کھانسی کے شربت میں زہریلا ڈائی ایتھیلین گلائیکل پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے عوام سے 2 مزید برانڈز سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت میں گزشتہ ماہ کے دوران بچوں کی اموات اس وقت ہوئیں جب انہوں نے کھانسی کی ایسی دوا استعمال کی جس میں زہریلے ڈائی ایتھیلین گلائیکل کی مقدار اجازت شدہ حد سے تقریباً 500 گنا زیادہ تھی۔ یہ اموات سب ہی کولڈریف دوا سے منسلک تھیں جس پر 2 اکتوبر کو ٹیسٹ کے بعد پابندی لگا دی گئی۔

گجرات اور دیگر ریاستوں کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ عوامی انتباہ میں بتایا گیا کہ ریسپی فریش اور ری لائف شربتوں میں بھی ڈائی ایتھیلین گلائیکل پایا گیا ہے جو ایک زہریلا کیمیکل ہے اور گردوں کی ناکامی، اعصابی پیچیدگیوں اور خاص طور پر بچوں میں موت کا سبب بن سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے برآمدات پر وضاحت طلب کرلی

ڈبلیو ایچ او نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ وہ نئی دہلی سے تصدیق طلب کر رہا ہے کہ کیا اس زہریلے کھانسی کے شربت کی برآمد بھی ہوئی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیے: ہسٹوٹرپسی: کینسر کے مریضوں کے لیے امید افزا خبر، بغیر آپریشن انقلابی علاج دریافت

کولڈریف جو سری سن فارماسیوٹیکل مینیوفیکچرر کی پیداوار ہے صرف بھارت میں فروخت ہوتا رہا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق۔ گجرات حکام نے بتایا کہ باقی 2 شربت دیگر بھارتی ریاستوں میں فروخت ہو رہے تھے لیکن انہوں نے برآمدات کا ذکر نہیں کیا۔ متعلقہ کمپنیوں اور ادویہ حکام نے برآمدات کے حوالے سے سوالات کے جواب نہیں دیے۔

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ اور بھارتی حکومتی اقدامات

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ وہ کولڈریف شربت کے حوالے سے عالمی طبی مصنوعات کی الرٹ جاری کرنے کی ضرورت کا جائزہ لے گا جب اسے بھارتی حکام کی طرف سے سرکاری تصدیق موصول ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے بچوں کے لیے کھانسی اور زکام کی ادویات کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل راجی رگھو وشنشی نے کہا کہ معائنہ کے دوران دواؤں کی فیکٹریوں میں سنگین غفلت سامنے آئی ہے جہاں ہر بیچ کی جانچ نہیں کی گئی۔

بند شدہ فیکٹری اور تفتیش

دواساز کمپنی سری سن کا دفتر اور فیکٹری جنوبی ریاست تمل ناڑو میں بند ہیں۔ پولیس کمپنی کے خلاف قتل کے مقدمے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شربت کی فروخت پر پابندی عائد ہے اور مرکزی حکام نے سری سن کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید پڑھیں: پھیپھڑوں میں چھپے کینسر کے ٹیومرز ڈھونڈنے والا روبوٹک آلہ کامیاب ثابت

ڈرگ انسپیکٹرز نے فیکٹری کی دیواروں پر نوٹس لگا دیا ہے جس میں دوا کی تیاری اور اجزا کے ماخذ کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزید کمپنیوں کی تحقیقات

بھارتی وزارت صحت نے بتایا کہ دیگر 19 فیکٹریوں کی چھان بین جاری ہے۔ گجرات میں ری لائف بنانے والی شیپ فارما اور ریسپی فریش بنانے والی ریڈنیکس فارماسیوٹیکلز کو بھی ناقص معیار کی ادویات بنانے پر روک لگا دی گئی ہے۔

بھارت کی دوا سازی کی صنعت اور عالمی معیار

بھارت کی دوا سازی کی صنعت دنیا میں تیسری بڑی صنعت ہے جس کی مالیت 50 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کا نصف حصہ برآمدات سے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا

بھارت امریکا میں 40 فیصد عام ادویات اور افریقی ممالک میں 90 فیصد سے زیادہ ادویات فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارت کھانسی کے شربت سے اموات بھارت میں بچوں کی اموات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارت کھانسی کے شربت سے اموات بھارت میں بچوں کی اموات کھانسی کے شربت

پڑھیں:

فرانسیسی کمانڈر  نے  بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی

امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ مئی میں ہونے والی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے پاکستانی فضائی دفاع کے سامنے ناکام ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 6 اور 7 مئی کو ہونے والی اس جنگ کو دنیا بھر کی افواج نے باریک بینی سے مانیٹر کیا، کیونکہ یہ جدید طیاروں، تربیت یافتہ پائلٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کی حقیقی جانچ کا غیر معمولی موقع تھا۔

فرانس کے شمال مغربی حصے میں واقع نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ مسئلہ رافیل طیارے کی تکنیکی کمزوری نہیں تھا بلکہ اصل خرابی بھارتی پائلٹس کی مہارت میں تھی۔

واضح رہے کہ کیپٹن یوک لو اس بیس کی نگرانی کرتے ہیں جو جوہری صلاحیت رکھنے والے رافیل اسکواڈرن، متعدد جنگی جہازوں، آبدوزوں اور جدید طیاروں پر مشتمل ہے۔ 25 برس ست رافیل اڑانے والے تجربہ کار کمانڈر نے اعتراف کیا کہ پاکستانی فضائیہ نے صورتحال کو انتہائی منظم اور مؤثر انداز میں سنبھالا۔

انڈو پیسفک کانفرنس کے ایک بین الاقوامی اجلاس میں کیپٹن لونے نے واضح کیا کہ بھارتی رافیل چینی ٹیکنالوجی کی برتری کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی حکمتِ عملی، مضبوط دفاع اور بروقت ردعمل کے باعث گرے۔

انہوں نے بتایا کہ اس رات 140 سے زائد لڑاکا طیارے فضا میں موجود تھے، جس نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا تھا، مگر پاکستان نے اسے بھارت سے کہیں بہتر انداز میں ہینڈل کیا۔ بھارتی مندوب نے اس بیان کو چینی پروپیگنڈا قرار دے کر روکنے کی کوشش کی، تاہم فرانسیسی کمانڈر نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی۔

کیپٹن لونے نے تصدیق کی کہ رافیل کا ریڈار سسٹم ناکام نہیں ہوا بلکہ اسے چلانے والے کی کمزوری مسئلے کی جڑ تھی۔ انہوں نے کہا کہ رافیل کسی بھی جنگی میدان میں چینی طیاروں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر سب کچھ آپریٹر کی تربیت اور فیصلوں پر منحصر ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت اب سمندر میں تعیناتی کے لیے رافیل کے نیول ورژن میں دلچسپی دکھا رہا ہے، جو ایئرکرافٹ کیریئر پر لینڈنگ کے قابل ہے اور جوہری ہتھیار بھی لے جا سکتا ہے، تاہم یہ صلاحیت اس وقت صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ فضائی جھڑپ عالمی سطح پر اس لیے بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ اس میں طیاروں، پائلٹس اور ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی حقیقی جنگی ماحول میں جانچی گئی، جس سے مستقبل کی فضائی حکمتِ عملی کے لیے اہم نتائج اخذ کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ: خرابی رافیل طیاروں می نہیں بھارتی پائلٹس میں تھی، فرانسیسی کمانڈر
  • مودی کی ایک اور سبکی؛ ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے؛ روسی پیٹرول خریدنا بند
  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا
  • روسی تیل ،بھارت نے امریکی دبا کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
  • بھارتی میڈیا نے تیجس حادثہ کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
  • معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
  • فرانسیسی کمانڈر  نے  بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی
  • پاکستان کا خوف، بھارتی فوج روس سے ففتھ جنریشن طیارے خریدنے پر مجبور
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے 37 برس میں 936 بچوں کو شہید کیا
  • پنجاب ڈرگ اتھارٹی کا انتباہ: متعدد ادویات اور مرہم ناقص قرار