سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں ماورائے عدالت حراستی قتل کو ’فساد فی الارض‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا اہلکار اگر شہری کا قاتل بن جائے تو اسے سب سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک

یہ فیصلہ بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اہلکار کے ہاتھوں ایک شہری حیات کے قتل سے متعلق کیس میں سنایا گیا، جس میں عدالت نے مجرم شادی اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔

تربت میں ماں باپ کے سامنے بہیمانہ قتل

عدالتی فیصلے کے مطابق ایف سی اہلکار نے تربت میں ماں باپ کے سامنے نوجوان حیات کو بالوں سے گھسیٹ کر فائرنگ سے قتل کیا۔

مجرم نے اپنی سرکاری بندوق سے مقتول کی پیٹھ میں 8 گولیاں ماریں، جبکہ والدین کی دہائیوں کے باوجود فائرنگ جاری رکھی گئی۔

ماورائے عدالت قتل آئین کی خلاف ورزی قرار

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایف سی کی ذمہ داری عوام کا تحفظ ہے، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

غصے کا عذر ناقابل قبول

عدالت نے مجرم کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا کہ وہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصے میں تھا۔ فیصلے کے مطابق ایسا عذر قابل قبول نہیں کیونکہ ایسے واقعات میں نرمی یا ہمدردی معاشرے میں لاقانونیت کو بڑھاتی ہے۔

جرم کے ناقابل تردید شواہد

فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کے اعترافی بیان اور فرانزک شواہد سے جرم ثابت ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایسے مجرم نہ صرف معاشرے بلکہ ریاستی اداروں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ

تربت واقعہ 2020

عدالتی ریکارڈ کے مطابق واقعہ 2020 میں اس وقت پیش آیا جب ایف سی قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا۔ اسی دوران مقتول حیات اپنے والدین کو کھانا دینے کھیتوں کی طرف جا رہا تھا۔ دھماکا سن کر بھاگنے والے حیات کو ایف سی اہلکار نے حراست میں لیا اور موقع پر ہی گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی توثیق برقرار

سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق برقرار رکھی اور قرار دیا کہ ایف سی اہلکار شادی اللہ کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف انصاف کی فراہمی کا ایک مضبوط پیغام ہے بلکہ ماورائے عدالت کارروائیوں کے خلاف ریاستی مؤقف کو بھی مزید واضح کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اطہر من اللہ تربت ٹرائل کورٹ جسٹس اطہر سپریم کورٹ فساد فی الارض قتل ماورائے عالت قتل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اطہر من اللہ ٹرائل کورٹ سپریم کورٹ فساد فی الارض قتل ماورائے عالت قتل ماورائے عدالت ایف سی اہلکار سپریم کورٹ دیا کہ

پڑھیں:

راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی

راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس)تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آنے والے مشہور قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مجرم پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

عدالت کے مطابق مجرم نے دشمنی کے باعث نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکلنے والے شخص کو قتل کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد خیبر پختونخوا: پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن ریڈ لائن کراس نہیں کی ، خواجہ آصف پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جسٹس گل حسن  نے حلف اٹھا لیا
  • کراچی، پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج 9 مئی کے مقدمات میں گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم
  • کراچی، عدالت کا 9 مئی مقدمات کے گواہ پولیس اہلکار کی گرفتاری کا حکم
  • جموں و کشمیر، حراستی ہلاکت کیس میں ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کا آرڈر مسترد کیا
  • نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، گرفتار اہلکار کی فوری سماعت کی استدعا منظور
  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھالیا
  • قتل کیس، راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزا ئے موت سنا دی
  • قتل کیس: راولپنڈی کی عدالت نے مجرم عمران خان کو سزائے موت سنا دی
  • راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان کو سزائے موت سنادی