ٹی ایل پی پر پابندی کیلیے ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-23
اسلام آباد (صباح نیوز ) وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق انسدادِ
دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت نہیں لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
سری لنکا میں متاثرین طوفان کیلیے پاکستان کی نئی امدادی کھیپ روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-08-15
لاہور (صباح نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تباہ کن طوفان کے متاثرین کیلیے نئی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔ سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث سری لنکن حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرآج سری لنکا کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز کے ذریعے مزید7.5 ٹن امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے اہتمام سے روانہ کیے گئے امدادی ساما ن میں خیمے، ترپال اور خشک دودھ شامل ہے، پاکستان سے کمرشل پروازوں میں میسر خالی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے مزید سامان سری لنکا روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔