چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےسابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے این اے 175 کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال کی ملاقات ہوئی ۔
اسلام آباد زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی , مظفرگڑھ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
مہر ارشاد سیال نے پی پی 269 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات دی کہ پی پی 269 کے جیالے امیدوار علمدار قریشی کی انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات
—فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اور صدرِ مملکت کی ملاقات میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی پر بات چیت ہوئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنے دورۂ سعودی عرب، حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دی۔
صدر اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری، شیری رحمٰن، فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے جبکہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔