وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، تحریکِ عدم اعتماد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آزاد کشمیر کی حالیہ سیاسی ہلچل، خصوصاً وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد اس ملاقات کا مرکزی نکتہ رہی۔
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حکومت اور کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، تاہم مسلم لیگ (ن) نے تحریک کی حمایت کے باوجود وزارتوں میں شمولیت اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹنگ سے انکار کردیا ہے۔ ن لیگ نے خود کو اپوزیشن میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، کیا تحریک عدم اعتماد رک جائےگی؟
بلاول بھٹو زرداری کی یہ ملاقات اس اہم اجلاس سے قبل ہوئی جو شام 7 بجے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی تاکہ مسلم لیگ (ن) کے تحفظات دور کیے جا سکیں اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی طے ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد محسن نقوی ملاقات وفاقی وزیرداخلہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری تحریک عدم اعتماد محسن نقوی ملاقات وفاقی وزیرداخلہ آزاد کشمیر کی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو محسن نقوی مسلم لیگ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔