پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)بالآخر موسم نے کروٹ بدل لی ، لاہور میں ہلکی بوندا باندی نے گرمی سے ستائے شہریوں کو کچھ راحت دی، جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بارش کی زد میں آنے والے علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، نارووال، جھنگ، فیصل آباد، چینوٹ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، کوہاٹ، خیبر، اورکزئی، کرم اور ہنگو میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان کے بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، قلات اور خضدار میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
سندھ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں — کراچی، حیدرآباد، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، مٹھی اور بدین — میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی بارش ہو سکتی ہے۔
رات کے وقت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے، جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کشمیر اور کے ساتھ بارش کی میں بھی
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔