لاہور؛ 2ہزار روپے کے تنازع پر چھری کے وار سے نوجوان کا قتل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
لاہور:
شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عاشر کو گرفتار کیا، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور 03 نامعلوم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شہزاد مسیح کو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین سے بھی بدتمیزی کی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن قاضی علی رضا نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا حائے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
— فائل فوٹواسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔