کئی مہینوں کے انتظار کے بعد ساؤتھ افریقہ سے 15 زرافے لاہور پہنچ گئے ہیں، پنجاب وائلڈلائف نے 9 زرافے لاہور سفاری زو جب کہ 3 لاہور چڑیا گھر کے لئے درآمد کیے ہیں، نئے مہمانوں کو ایک ماہ تک کورنٹائن میں رکھا جائیگا۔

زرافوں کی کھیپ ساؤتھ افریقہ سے کراچی پہنچی تھی جہاں سے بعذریعہ سڑک لاہور لایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور ٹرانسپوٹیشن کے دوران ایک زرافہ دم توڑ گیا جبکہ ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔

پنجاب وائلڈلائف نے 12 زرافے درآمد کئے ہیں جبکہ کنٹریکٹر نے تین زرافے اضافی درآمد کئے ہیں، وائلڈلائف اور ویٹرنری ماہرین کی کمیٹی ہفتے کے دن زرافوں کا معائنہ کرے گی۔

انسپکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد کنٹریکٹر کو زرافوں کی ادائیگی ہوگی، زرافے ایک ماہ تک کورنٹائن میں رکھے جائیں گے۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق ٹرانسپوٹیشن کے دوران زرافے کی موت اورزخمی ہونے کے نقصان کا ذمہ دار کنٹریکٹر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر 20 سے 25 مرد و خواتین کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم مقامی اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بجے بچوں کی مائیں اسکول پہنچیں اور پولیو ٹیم سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد خواتین نے اپنے مردوں کو بھی بلا لیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا شروع کر دیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین ضائع کر دی۔ حملے کے دوران ایک پولیو ورکر بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سی ای او ہیلتھ کی مدعیت میں درج کیا گیا، اور کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ورکرز چنچلاتی دھوپ اور موسم کی شدت کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ کسی شرپسند کو ان کی عزت نفس مجروح نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ہمیں ان ورکرز کا شکر گزار ہونا چاہیے جو ہمارے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے دن رات فیلڈ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار
  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
  • ’لاہور میں جرمانہ 200، کراچی میں 5000‘، شہری ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب میں ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گیا، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے