پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کے معاہدے کے مطابق لاہور میں سری لنکن ائیر لائن کی 4 ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پی آئی اے سری لنکن ایئرلائن کو لاہور ایئر پورٹ پر انجینئرنگ سروسز فراہم کرے گی۔ لاہور ایئر پورٹ پر طیارے میں منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا، معاہدے کے مطابق لاہور میں سری لنکن ائیر لائن کی 4 ہفتہ وار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔خدمات سے استفادہ کرنا پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سری لنکن ایئر پی آئی اے
پڑھیں:
انٹر بورڈ کراچی کا گیارہویں سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان
—فائل فوٹوزکراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کااعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق گیارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 19 ہزار 433 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔
انٹر بورڈ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 ہزار 23 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 569 امیدوار تمام 6 پرچوں میں پاس ہوئے۔
اعلامیے میں کراچی انٹر میڈیٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1 ہزار 392 طلباء 5 پرچوں میں جبکہ 2 ہزار 357 طلباء 4 پرچوں میں پاس ہوئے ہیں۔