مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور مولانا فرمان علی نجفی نے خطاب کیا۔ مجلس ترحیم میں جی ایم سکندر مرحوم کے بیٹوں نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایم سکندر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کی وفات سے نہ صرف ان کے علاقے بلتستان کی فضا سوگوار ہے بلکہ اہالیان لاہور کے دل بھی اداس ہیں۔  مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جی ایم سکندر

پڑھیں:

میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری

 

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کیلئے4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دیدی۔لیسکو نے 4ارب کے قرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرز کی خریداری شروع کردی، سنگل، تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائیگی۔

بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزارسنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرزپرمنتقل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا
  • لاہور میں 50 ہزار مساجد فعال، ضلعی انتظامیہ نے سروے شروع کر دیا
  • وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
  • آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے،سینیٹر علی ظفر
  • سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے‘2 ہفتے قیام کریں گے