لاہور:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیلاب کے خطرے کے پیش نظر لاہور کی 5 تحصیلوں کے 22 دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں، جبکہ دریائے راوی کے بیڈ سے مکمل انخلاء بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ انہار، لائیو اسٹاک، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ پر متحرک ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کوٹ مومن تحصیل میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سیلابی خطرے کے پیش نظر طلبہ کو فوری چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

طالب والا پل سے 6 لاکھ کیوسک پانی کا گزر ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

ایکسین اریگیشن اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے ہیڈ قادرآباد کے بعد پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور بتایا کہ ابھی پانی کی سطح بلند ترین سطح پر نہیں پہنچی، مگر احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دریائے راوی پانی کی سطح گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
  • دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
  • پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
  • سکھر بیراج کا سیلابی ریلا، فصلیں تباہ، بستیاں بری طرح متاثر
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ,کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین صورتحال
  • ڈہرکی،سیلابی صورتحال خطرناک صورت اختیار کرگیا