سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ۔ اب اراکین کو مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ و الاؤنسز کی مد میں دیے جائیں گے، جب کہ اس سے قبل یہ رقم ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ تھی۔
یہ فیصلہ 8 اگست کو پیش کیے گئے بل کی منظوری کے بعد کیا گیا، جسے اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ اسپیکر اویس شاہ تھے، اور تمام بڑی جماعتوں کے نمائندے، بشمول اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اس کمیٹی کا حصہ تھے۔
اجلاس میں اراکین کی مشاورت سے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے اس اضافے کی حمایت کی جبکہ صرف جماعت اسلامی نے مخالفت کی۔
تفصیلات کے مطابق:
اراکینِ اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دی گئی
مجموعی ماہانہ پیکج (الاؤنسز سمیت) اب تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے ہوگا
آفس مینٹیننس الاؤنس : 15 ہزار روپے
ٹیلی فون الاؤنس : 10 ہزار روپے
ہاؤس رینٹ الاؤنس : 50 ہزار روپے
موبائل الاؤنس : 10 ہزار روپے
یوٹیلیٹی الاؤنس : 20 ہزار روپے
ڈیلی الاؤنس : 1,000 سے بڑھا کر 3,000 روپے
کنوینس الاؤنس : 1,000 سے بڑھا کر 3,000 روپے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہزار روپے لاکھ روپے الاو نس
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔