لاہور: سستی گاڑیوں، سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
لاہور میں سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے، ملزم زنیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔
ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ افسر کی آڑ میں فراڈ کر رہا تھا، ملزم کم مارک اپ لیز پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔
ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزمان شہریوں سے %20 ڈاؤن پیمنٹ وصولی کے بعد کم مارک اپ پر گاڑیاں لیز پر دینے کا جھانسہ دے رہے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔