لاہور: نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد کا سالہ ہی مرکزی ملزم نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزمان نے 20ملین رقم ہتھیانے کی وجہ سے شہری ارشاد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مرکزی ملزم نے ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ماسٹر مائنڈ مرکزی ملزم کا ساتھی قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم اپنے بہنوئی کے قتل کی ایف آئی آر سے لیکر تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا، مرکزی ملزم نے ایف آئی آر میں موقع کا گواہ بننے کی بھی کوشش کی، ملزمان کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کروا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، انہوں نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن نے کہا کہ
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔