پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی20سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں باقی 2 میچ ہوں گے۔

ون ڈے سیریز 4 نومبر سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگی۔ فیصل آباد میں 17 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ آخری بار اپریل 2008 میں پاکستان نے یہاں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمیر احمد سید نے کہا کہ نئی ڈبلیو ٹی سی سائیکل کا آغاز موجودہ چیمپئن کے خلاف ہوگا جو کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے معیاری کرکٹ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ، کونسی تبدیلیوں پر زور دیا جارہا ہے؟

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ مکمل شیڈول: 12 تا 16 اکتوبر – پہلا ٹیسٹ، قذافی اسٹیڈیم لاہور 20 تا 24 اکتوبر – دوسرا ٹیسٹ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 28 اکتوبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 31 اکتوبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور 1 نومبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور 4 نومبر – پہلا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 6 نومبر – دوسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 8 نومبر – تیسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ قذافی اسٹیڈیم اقبال اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں فیصل آباد پی سی بی پہلا ٹی

پڑھیں:

سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے  رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔

وفد میں کلب کے صدر مسٹر لین اینوخ، کپتان عرفان اکرم اور دورے کے منتظمین عدنان اکرم اور  فاروق عثمان شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے مجوزہ دورے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران متعدد شہروں کا سفر کرے گی جن میں لاہور، سیالکوٹ، جہلم، اسلام آباد، گلگت اور اسکردو شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وفد کو ان شہروں کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی تاکہ مہمان کھلاڑی پاکستان کی تہذیب، ثقافت اور روایات سے براہِ راست آشنا ہو سکیں۔

یہ دورہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
  • ایشیاکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی روک دی گئی،اعلی سطح مشاورت جاری
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا