معروف صحافی اور اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوتھی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔ پروگرام کی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب ان کا مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اقرار الحسن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی پہلی تین شادیاں بھی کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں بلکہ وہ زندگی کے ایسے فیصلے تھے جو قدرت کی طرف سے طے کیے گئے اور مثبت ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا میں نے کبھی سوچ کر یا پلاننگ کے ساتھ شادیاں نہیں کیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جو اللہ نے میرے لیے کیے اور وہ میرے لیے اچھے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں بعض اوقات ایسے افراد سے تعلق بن جاتا ہے جو کسی ظاہری وجہ سے نہیں بلکہ ذہنی ہم آہنگی اور ایک خاص تعلق کی بنیاد پر جڑتے ہیں۔ اگر ایسے تعلقات خاندان پر منفی اثر نہ ڈالیں تو وہ اہم فیصلوں میں بدل جاتے ہیں۔

تاہم، چوتھی شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا، ’نہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ بہت ہو گیا، میرا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، میں مزید شادی نہیں کروں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین کا شوہر کی تیسری بیوی عروسہ کو انٹرویو، کیا اہم باتیں ہوئیں؟

واضح رہے کہ اقرار الحسن اپنی تین شادیوں کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حال ہی میں اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے، جس پر عوامی و صحافتی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقرار الحسن اقرار الحسن چوتھی شادی اقرار الحسن شادی عروسہ اقرار عینی اقرار فرح اقرار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقرار الحسن اقرار الحسن چوتھی شادی اقرار الحسن شادی اقرار الحسن چوتھی شادی شادی کا

پڑھیں:

این اے 247: خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کیخلاف دائر پٹیشن خارج

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کے خلاف دائر آزاد امیدوار عباس حسنین کی الیکشن پٹیشن خارج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کے اعتراضات منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 فور سی پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ 45 دن گزر جانے کے بعد درست نہیں کیا جا سکتا۔

ٹریبونل نے قرار دیا ہے کہ الیکشن پٹیشن کی نقول دیگر امیدواروں کو فراہم کرنے کے بعد حلف نامہ جمع کروانا ضروری ہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پٹیشن خارج کی جاتی ہے۔ 
 

ریاست مخالف ٹویٹ کیس: فلک جاوید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد
  • این اے 247: خواجہ اظہار الحسن کی کامیابی کیخلاف دائر پٹیشن خارج
  • حکومت نے نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار کر لیا
  • حکومت کا نیا مقامی قرضہ لینے کا سالانہ پلان تیار
  •   ٹرمپ نے غزہ کا تبدیل شدہ پیس پلان دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، قطر نے تصدیق کردی
  • ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’نکاح نامہ چیکنگ‘ کی حقیقت سامنے آگئی
  • پیپلزپارٹی نے وفاق کو کمزور کرنے کیلئے پنجاب کو نشانہ بنایا: عظمیٰ بخاری
  • اے پی ایس میں بیٹا گنوانے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچ کر گزر بسر کرتی ہیں
  • ہمارے ادیب اور شاعر مفلسی کا شکار کیوں؟