ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سعودی عرب نے 2025 کے بین الاقوامی سائبر سیکورٹی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عالمی مسابقتی سالانہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ میں قائم بین الاقوامی ادارہ برائے انتظامی ترقی کے عالمی مسابقتی مرکز نے جاری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی تناظر میں، قومی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مساعد العیبان نے اس کامیابی کو سعودی عرب کی ان کامیابیوں کی کڑی قرار دیا ہے جو تمام شعبوں میں ملک کی قیادت کی دور اندیش اور جامع وژن کے تحت حاصل کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز

سعودی وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، جو عالمی یگانگت 2 کے اقدام کے تحت جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے تعاون اور پروگرام کوالٹی آف لائف کی شراکت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد سعودی عرب میں مقیم برادریوں سے روابط مضبوط بنانا اور مملکت میں موجود ثقافتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل

تقریب میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن میں لوک رقص، انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور روایتی موسیقی کے ساتھ ساتھ خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی روایتی ملبوسات، دستکاری اور ثقافتی نمونوں کے اسٹالوں نے شرکا کی توجہ حاصل کی، جبکہ پاکستانی کھانوں کے ذائقے مہمانوں کے لیے خصوصی کشش بنے رہے۔

پہلے روز مختلف لوک فنون کی ٹیموں نے اپنی سرگرمیوں سے ماحول کو پرجوش بنا دیا، جبکہ مملکت میں قائم ایک پاکستانی اسکول کے طلبا نے بھی شو پیش کیا جسے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

وزارتِ اطلاعات نے پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں مختلف ثقافتوں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں، اور مملکت کو عالمی ثقافتی اور باہمی رابطے کا مرکز ثابت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یگانگت 2 کے تحت سعودی عرب میں مقیم 14 مختلف عالمی ثقافتیں روزانہ کی پیشکشوں اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کی جا رہی ہیں، جن میں مقیمین کی روزمرہ زندگی اور سعودی معاشرے کے ساتھ ان کے باہمی تعلق کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان پروگرام ثقافت سعودی عرب عالمی یگانگت 2

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں امداد روکی گئی تو دنیا خاموش نہیں رہے گی،انتونیو گوتریس، حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے، اردوان
  • عالمی ادارہ صحت نے بانجھ پن پر پہلی عالمی ہدایات جاری کر دیں
  • پاکستان کی پہلی بار ریڈ سی فلم فیسٹول میں شاندار شمولیت — سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کا خیرمقدم
  • باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز
  • پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، ملائیشیا کے قاری نے پہلا انعام جیت لیا
  • پاکستان میں پہلا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت، 50 لاکھ کا پہلا انعام کس ملک کے قاری نے جیتا؟
  • سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل
  • چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ
  • معیشت مستحکم ،وزارت خزانہکی ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پنجاب میں ملی بھگت سے گنے کی قیمت فکس کرنیوالا شوگر ملز کارٹل پکڑا گیا