ایران کیخلاف جارحیت پر عالمی برادری اسرائیل اور امریکا کا احتساب کرے‘ عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این بی ٹی) کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی مدد اور شرکت سے ایران پر 12 روزہ حملے کیے، جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور جوہری و بنیادی تنصیبات تباہ ہوئیں‘ 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی فوجی اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 22 جون کو امریکا نے براہ راست ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شروع کر دیے۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں چلنے والے ایرانی جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک نظیر ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کی قرارداد2231 کی خلاف ورزی ہیں‘ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن اور عالمی نگرانی میں ہے‘ اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بجائے اسے بین الاقوامی پشت پناہی حاصل ہے‘ امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے عالمی نظام کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے۔عباس عراقچی نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ یکطرفہ جارحیت، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کرنے والوں کو جواب دہ بنائیں۔انہوں نے برکس کو گلوبل ساؤتھ کی آواز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کثیرالجہتی نظام، انصاف، اور پرامن حل کے اصولوں کا دفاع کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی عباس عراقچی
پڑھیں:
ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کروا دیا گیا ہے، تاہم ان کے بقول ایران مستقبل میں اسے دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کے دورۂ امریکا کے موقع پر ان سے ایران سے متعلق تفصیلی بات چیت کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے ڈیل اپنے حتمی مراحل میں ہے اور معاہدہ بہت قریب ہے۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ وہ خود چین کا دورہ کر سکتے ہیں یا چینی صدر شی جن پنگ امریکا کا دورہ کریں گے۔
مزیدپڑھیں:جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟