ایران نے جی پی ایس نیویگیشن سسٹم پر انحصار ختم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور:
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران امریکی سیٹلائٹ پر مشتمل عالمی پوزیشنگ و نیویگیشن نظام جی پی ایس (GPS)پر انحصار مکمل طور پر ختم کر کے برائے سول و ملٹری مقاصد کی تکمیل چین کا عالمی نیویگیشن سسٹم بیڈو (BeiDou)استعمال کرنے لگا ہے۔
یوں پاکستان کے بعد ایران طاقتور چینی پوزیشنگ نظام سے بھرپور عسکری فائدہ اٹھاتا دوسرا ملک بن گیا۔
یاد رہے حالیہ لڑائی میں مقامی اسرائیلی ایجنٹوں نے جی پی ایس کی مدد سے ایرانی ملٹری تنصیبات پر ڈرون حملے کیے تھے۔
نیز یہ سسٹم امریکی افواج کی ملکیت ہے لہذا ایرانی افواج اسے برتتے ہوئے جو خفیہ منصوبے بناتی ان کی خبر اسرائیل تک پہنچ جاتی۔عسکری راز محفوظ کرنے کے لیے ہی بیڈو کو اپنایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔