حج 2026 کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
آئندہ سال حج کے لیے 2 لاکھ پاکستانیوں نے رجسٹریشن کرالی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا کل آخری دن ہے اور عازمین حج رجسٹریشن گھر بیٹھے آن لائن بھی کرا سکتے ہیں۔
ترجمان کاکہنا تھاکہ حج رجسٹریشن کےلیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی اور حج 2026 کےلیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے درخواستگزار ہی حج 2026 کےاہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کرسکیں گے، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سےجاری کیےجائیں گے۔
ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے، حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعدادوشمار سے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا اور رجسٹریشن کی بنیاد پرحکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی
اسلام آباد(خبرنگار)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں، 17 اکتوبر رات 12بجے بکنگ بند کر دی جائے گی۔ پیر کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 2026کے تحت اب تک 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوئی ہے جبکہ کوٹہ 60 ہزار مختص ہے، منظور شدہ حج پالیسی کے تحت پرائیویٹ عازمینِ حج کی بکنگ کا عمل 17 اکتوبر تک مکمل کرنا لازمی ہے پرائیویٹ حج سکیم پر جانے کے خواہشمند وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں سے اپنی بکنگ مقررہ تاریخ تک مکمل کریں ۔ پرائیویٹ عازمینِ حج رقوم کی ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور حج معاہدے کی کاپی ضرور طلب کریں۔ بکنگ کرنے کے بعد کوائف وزارت کی ویب سائٹ www.mora.gov.pk اور موبائل ایپ پاک حج 2026 پر دیکھ سکتے ہیں