City 42:
2025-11-03@20:13:05 GMT

حج 2026؛عازمین کی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT

سٹی 42: حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن میں ایک روز رہ گیا 

 عازمین حج کی رجسٹریشن کا کل بدھ 9 جولائی کو آخری روز ہے ،  ذرائع وزارت مذہبی امور  کے مطابق  دو لاکھ پاکستانیوں نے آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کرالی.حج 2026 کے رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں سے کروائی جا سکتی ہے۔ عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے ان لائن بھی کرا سکتے ہیں۔ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی-  حج  2026  کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔  رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔

گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا

حج رجسٹریشن  مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا،رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حج 2026 کے کے لیے

پڑھیں:

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف

کراچی(نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔

چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • پاکستان کا ترقی کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا لازمی ہے؟ پروفیسر شاہدہ وزارت کا انٹرویو
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری