قومی ایتھلیٹکس ٹیم ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے بحرین روانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کی چار رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم تیسری ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے لیے لاہور سے بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم دبئی کے راستے بحرین پہنچے گی جہاں گیمز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا اور یہ مقابلے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
ٹیم میں تین مرد ایتھلیٹس غلام مرتضیٰ، محمد بہرام خان، محمد حسین فیض اور ایک خاتون ایتھلیٹ اقرا ریاض شامل ہیں، جب کہ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سیمی رضوی انجام دے رہی ہیں۔
قومی ٹیم کی کوچ سیمی رضوی نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہکھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں اور انشاءاللہ وہ میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ایونٹ میں شرکت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر سیکھنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ ہمیں پوری قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ادھرساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اور ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر، میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، اورپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر، بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی ایتھلیٹس کی شرکت نہ صرف ملک کی نمائندگی کا اعزاز ہے بلکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ
آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں معاہدے کی منظوری دے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے نظام کو پذیرائی مل رہی ہے، کئی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، نہ صرف امریکی و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے معاشی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ مصر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی و ٹیرف معاہدہ ایک سے دو ہفتوں میں متوقع ہے، حکومت نیویارک کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق فیصلے کے قریب ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تیزی سے معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے اور آنے والے دنوں میں چینی سرمایہ کاری سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کا ہدف معیشت کو مستحکم کرنا اور عالمی برادری کا اعتماد بحال رکھنا ہے، جس میں اب تک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراِک واری فیر پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اس کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے، نواز شریف تمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار بزدار دور کی کرپشن پر تحقیقات کرنے والے افسر کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی گئی کوہستان کے 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم