وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ افسران نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفد میں شامل دیگر اہم ارکان کااستقبال کیا، محمد اورنگزیب دورہِ امریکا کے دوران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزیرخزانہ آئی ایم ایف، ورلڈبینک، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے بالمشافہ ملاقات بھی شیڈول ہے۔
محمد اورنگزیب اجے بنگا کی خصوصی دعوت پر منتخب ممالک کے وزرائےخزانہ کو دیےگیے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 2 اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے جبکہ اس دوران چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب آئی ایم ایف
پڑھیں:
کراچی: کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کی اجازت لینے عدالت پہنچ گیا
----فائل فوٹوکراچی کا کارپینٹر امن و امان سے متعلق سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے اجازت لینے پہنچ گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ میں کارپینٹر ہوں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا پڑھیں آپ کی درخواست میں کیا لکھا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی وزیر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرم آتی ہے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے؟ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے عدالت آئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی رینجرز کو مقدمے کے اندراج کا اختیار دینے سے متعلق درخواست پچیس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔