پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پولینڈ کے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ رادسواف سکورسکی 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔پولش نائب وزیراعظم رادسواف کی2روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم اپنے دو روزہ دورہ کے دوران پاکستان میں اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولش وزیر خارجہ یہ 2 روزہ دورہ وزیرخارجہ اسحاق ڈرا کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔