وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے، تمام اضلاع میں اسپرے، فاگنگ اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 439 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سال 2025ء کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 1083 تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں 188 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں 154 کیسز، میرپورخاص ڈویژن میں 83، سکھر ڈویژن میں 10، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 3 جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس ڈینگی کے تمام مصدقہ کیسز کا ریکارڈ موجود ہے، اگر کوئی شہری کسی نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتا ہے تو اس کی رپورٹ محکمہ صحت کے ریکارڈ میں شامل نہیں ہوتی، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار ہی مصدقہ اور مستند ہیں لہذا عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات پر یقین نہ کریں، تمام مریض جو اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں یا او پی ڈی کے ذریعے آتے ہیں ان کا مکمل ڈیٹا محکمہ صحت کے پاس موجود ہے۔ 

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے، تمام اضلاع میں اسپرے، فاگنگ اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحت سے وابستہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے کیونکہ یہی مچھر کی افزائش کا بنیادی سبب بنتا ہے، حکومت شہری و دیہی دونوں علاقوں میں یکساں توجہ دے رہی ہے، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے علیحدہ یونٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں مفت علاج اور ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عذرا پیچوہو ڈویژن میں ڈینگی کے

پڑھیں:

گیملنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے گیملنگ ایپ اور  سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک  کے لیے حفاظتی ضمانت منظور  کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے  اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ  لینڈ کرنے پر گرفتار نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت  کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ
  • تیزاب حملے، تشدد اور زندگی کا خاتمہ، پاکستان میں خواتین کی مشکلات کی کہانی
  • خیبر پختونخوا، رواں برس دہشتگردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
  • خیبرپختونخوا؛ رواں برس دہشت گردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
  • گیملنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا
  • معیشت مستحکم، پولیس اور سرکاری خریداری میں کرپشن ٹاپ پر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تازہ سروے
  • سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر جعفر امام کی ملی بھگت گلبہار میں بے قابو غیرقانونی تعمیرات
  • نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے
  • عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ، پاکستان میں ملیریا کیسز کی صورتحال تشویشناک، ایک سال میں 31لاکھ 55ہزار مریض رپورٹ
  • سندھ بھر میں جنوری تا نومبر ڈینگی سے 22 اموات، 18 ہزار متاثر