آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
مظفرآباد:
آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے تھا اور کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے تھا۔
شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے حکومت سے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جبکہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح بلوائیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ کسی بھی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح بلوائیوں
پڑھیں:
ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، ریاست کے معاملات کو چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسمبلی میں پہلا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری سونپی، اللہ جب ذمہ داری دیتا ہے تو نبھانے کی ہمت بھی عطا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
انہوں نے کہاکہ یہ ذمہ داری مجھ اکیلے پر نہیں بلکہ ان تمام لوگوں پر ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔
آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد پہلی مرتبہ ہوا کہ جانے والی وزیر اعظم آنے والے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔سابق وزیر اعظم کی قلم میں تب حرکت ہوتی تھی جب بھونچال آتا تھا۔چند فیصلے غلط بھی ہوئے،عوام مسائل کو ضرر حل کرنا ہے لیکن وسائل اندر رہ کر pic.twitter.com/YsS4R296Ff
— Saqib Ali Rathore (@SaqibAliRathore) November 17, 2025
فیصل راٹھور نے کہاکہ آج پہلی بار ہوا کہ جانے والا وزیراعظم آنے والے کو خوش آمدید کہہ کر رخصت ہوا۔
انہوں نے انوارالحق پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کے قلم میں تب حرکت ہوتی تھی جب بھونچال آ جاتا تھا، ہم سے چند غلط فیصلے بھی ہوئے۔ وسائل کے اندر رہ کر بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے تھے مگر تاخیر ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں کہ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔
فیصل راٹھور نے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں، مگر ایسا کچھ نہیں، میرے والد نے ایک ہی مکان دوستوں کی مدد سے بنایا جسے میں نے الیکشن اخراجات کے لیے بیچا۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج جو میرے اثاثے ہیں وہ وزارت عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج حکومت بنانے کے لیے شامل ہوئے وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں اور آئندہ پی پی ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
واضح رہے کہ چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر آزاد کشمیر اسمبلی پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد چوہدری انوارالحق فیصل ممتاز راٹھور مسلم لیگ ن وی نیوز